ن) لیگ حکومت عوامی خدمت یقین رکھتی ہے،ہم نے اپنے دور میں وسیع پیمانے پر عوام کے مسائل حل کیے ،خواجہ سعد رفیق

مخالفین ملکی ترقی کے راستے میں رکاوٹ پید اکرنے میں کوشش کر رہے ہیں، ان کی ہر سازش ناکام ہوکر رہ جائے گی ، عام انتخابات میں اپنی کار کردگی کی بنا پر شاندار کامیابی حاصل کریں گے، مخالفین کو منہ کی کھانی پڑے گی وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی بدوملہی ریلوے سٹیشن کے دورہ پر گفتگو

منگل 29 مئی 2018 18:31

ن) لیگ حکومت عوامی خدمت یقین رکھتی ہے،ہم نے اپنے دور میں وسیع پیمانے ..
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی خدمت یقین رکھتی ہے۔ ہم نے اپنے دور حکومت میں وسیع پیمانے پر عوام کے مسائل حل کیے ہیں۔ ہمارے مخالفین ملک کی ترقی کی راستے میں رکاوٹ پید اکرنے میں پوری کوشش کر رہے ہیں۔ ان کی ہر سازش ناکام ہوکر رہ جائے گی ۔ انشاء اللہ 2018ء میں ہونے والے عام انتخابات میں اپنی کار کردگی کی بنا پر شاندار کامیابی حاصل کریں گے۔

اور مخالفین کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدوملہی ریلوے سٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کو بتایاگیاکہ وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے وفاقی حکومت کی طرف سے بدوملہی ریلوے سٹیشن کے ساتھ پارک بنانے کی باقاعدہ طور پر منظوری کروائی ۔

(جاری ہے)

اور اس کی تعمیر کے لیے رقم بھی منظور ہوگی تھی مگر چندوجوہات کی بنا پر پارک کی تعمیر کا کام شروع نہ ہوسکا جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی بدوملہی ریلوے سٹیشن کی عمارت کی خستہ حالی کی طرف توجہ دلوائی گئی۔

جس پر انہوںنے چیئرمین ریلوے ، سینئر جنرل مینجر ریلوے اور ڈی ایس ریلوے کو فور ی طور پر چلڈرن پارک کی تعمیر اور ریلوے سٹیشن بدوملہی کی نئی عمارت کی تعمیر کے لیے احکامات جاری کیے۔ اس دوران چیئرمین ریلوے انور جاوید بوبک ، سینئر جنرل مینجر ریلوے آفتا ب احمد ، ڈی ایس ریلوے محمد سفیان ڈوگر دیگر ریلوے کے آفسران اور معززین شہر موجودتھے ۔