Live Updates

پی ٹی آئی کا حکومت سے ایران پر لگائی گئی پابندیوں کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کر نے کا مطالبہ

منگل 29 مئی 2018 18:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے ایران پر لگائی گئی پابندیوں کے حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کر نے کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ 29مئی کو پیس کیپر ڈے کے طور پر منایا جارہا ہے ہماری فوج امن کے حوالے سے اہم کردار ادا کر رہی ہے، ہماری شہادتیں ہوئی ہیں امن کیلئے، انہوں نے کہا کہ فارن منسٹری کو کوئی خیال نہیں کہ ہم پیس کیپر ڈے ہیں، حکومت جاتے جاتے یہ تو بتا دے کہ اس کی ایران پر کیا پوزیشن ہے، ایران پر جو پابندیاں لگائی گئی ہیں ان کو قبول کریں گے یا نہیں، کوئی تو بتا دیں، آسیہ ناصر نے ہمارے ایم پی اے کے بارے میں جوکہا ہے، ہم اس ایم پی اے کے بیان کی مذمت کرتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات