مردم شماری میں مسیحی برادری کی آبادی کم دکھا نے پر تحفظات کا اظہار ، جے یو آئی (ٖف)

ایوان میں بھی ہماری سیٹیں بڑھائی جائیں ، اقلیتوں کی دل آزاری نہ کریں،کوئٹہ میں جے یو آئی (ف)کے رہنما کو شہید کیا گیا، وہاں سیکیورٹی کے اقدامات صحیح کئے جائیں، رکن قومی اسمبلی آسیہ ناصر کی قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر گفتگو

منگل 29 مئی 2018 18:31

اسلا م آبا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) جے یو آئی (ٖف) کی رکن قومی اسمبلی آسیہ ناصر نے کہا ہے کہ کہ مردم شماری میں مسیحی برادری کی آبادی کم دکھائی گئی ہے‘ ہمیں اس پر تحفظات ہیں، ایوان میں بھی ہماری سیٹیں بڑھائی جائیں ، اقلیتوں کی دل آزاری نہ کریں،کوئٹہ میں جے یو آئی (ف)کے رہنما کو شہید کیا گیا، وہاں سیکیورٹی کے اقدامات صحیح کئے جائیں۔

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے جے یو آئی (ٖف) کی رکن اسمبلی آسیہ ناصر نے کہا کہ مردم شماری میں مسیحی برادری کی آبادی کم دکھائی گئی ہے‘ ہمیں اس پر تحفظات ہیں۔ہے، ہم اس مردم شماری کو مسترد کرتے ہیں، ہمیں تشویش ہے، اسی ہائوس میں بھی ہماری سیٹیں بڑھائی جائیں، آج ووٹ کی یہ عزت ہے کہ پنجاب اسمبلی میں بجٹ سیشن کے آخری روز پی ٹی آئی کی جانب سے ایک اقلیتی رکن پر آوازیںلگائی گئیں، اقلیتوں کی دل آزاری نہ کریں، کوئٹہ میں جے یو آئی (ف)کے رہنما کو شہید کیا گیا، وہاں سیکیورٹی کے اقدامات صحیح کئے جائیں، ہمارے اسلحہ لائسنس بحال کئے جائیں، انہوں نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں ہم برداشت کے کلچر کو فروغ دیں۔

(جاری ہے)

پیپلز پا رٹی کی رکن اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ سیالکوٹ میں احمدی کمیونٹی کی عبادت گاہ پر حملے کی مذمت کرتی ہوں، اقلیت بھی پاکستانی ہیں، ہمیں ان کو بھی عزت دینا ہے۔