رشید گوڈیل کا بھارت میں مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم پر وزارت خارجہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

منگل مئی 18:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل نے بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر وزارت خارجہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر بات کر تے ہوئے رشید گوڈیل نے کہا کہ فاٹا کے انضمام پر پارلیمنٹ کو مبارکباد دیتا ہوں، 2013میں 55ہندوئوں نے بھارت نقل مکانی کی تھی تو بھارتی میڈیا نے دنیا کو سر پر اٹھالیا تھا کہ پاکستان میں اقلیتیں محفوظ نہیں ہیں، بعض میں تصدیق ہوئی تو وہ اپنے کاروباری مقاصد کیلئے بھارت جا رہے تھے، بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر ہمیں آواز اٹھانی چاہیے، ملک میں پانی کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے کالا باغ ڈیم کو منع کیوں کرتے ہیں، وہ ڈیم کیوں نہیں بننے دیتے، میرا شہر کراچی تکلیف میں ہے وہاں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، پاکستان میں صوبے بنائے جائیں،گزشتہ پانچ سال میں ایک روپیہ بھی میرے علاقے میں فنڈز نہیں دئے گئے ،،ایم کیو ایم کے رکن رشید گوڈیل نے بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے واقعات پر وزارت خارجہ‘ پارلیمان سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا