ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے شہری کوڑا کرکٹ کے لیے شاپر بیگ اور ڈسٹ بن سروس کا استعمال کریں‘

صحت و صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے شہریوں کا تعاون ضروری ہے ‘شہری کوڑا کرکٹ کو آگ نہ لگائیں اس سے ماحولیاتی آلودگی پھیلتی ہے سابق ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور چودھری بابر شہزاد کی میڈیا سے بات چیت

منگل 29 مئی 2018 18:34

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) سابق ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن میرپور چودھری بابر شہزاد نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے شہری کوڑا کرکٹ کے لیے شاپر بیگ اور ڈسٹ بن سروس کا استعمال کریں۔صحت و صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے شہریوں کا تعاون ضروری ہے ۔شہری کوڑا کرکٹ کو آگ نہ لگائیں اس سے ماحولیاتی آلودگی پھیلتی ہے۔

بیماریوں سے بچنے کے لیے صفائی کا خاص خیال رکھنا ہو گا ۔ میونسپل کارپوریشن شہریوں کوکوڑا کرکٹ پھینکنے کے لیے مختلف جگہوں پر ڈسٹ بین سروس مہیا کرئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ چودھری بابر شہزاد نے کہاشہری اپنے ارد گرد گلی ،محلوں کی سیوریج ،نالیوں میں شاپر بیگ نہ پھینکیں لوگوں کو خود بھی صفائی کا خیال رکھنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاصفائی پر کوئی کمپرمائز نہیں کیا جائے گا کیونکہ سب سے زیادہ بیماریاں گندگی کی وجہ سے پھلتی ہیں اگر شہری بھی میونسپل کارپوریشن کے عملہ کے ساتھ تعاون کریں تو خطرناک بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا اس وقت کوڑا کرکٹ پھینکنے کے لیے کسی جگہ پر بھی ڈسٹ بین سروس مہیا نہیں کی گئی ۔شہری خالی پلاٹوں اور سڑکوں پر کوڑے کے ڈھیر لگا کر آگ لگا دیتے ہیں۔ میونسپل کارپوریشن بھی اپنی ذمہ داری کا ادراک کرتے ہوئے فوری ڈسٹ بین سروس کے لیے اقدامات کرئے۔

متعلقہ عنوان :