ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی راجہ عمران شاہین و دیگر کی صدر پریس کلب ہٹیاں اسلم مرزا کی رہائش گاہ پر جاکر بیٹے کی وفات پر فاتحہ خوانی

منگل مئی 18:34

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی راجہ عمران شاہین،ایس پی جہلم ویلی راجہ اظہر اقبال نے صدر پریس کلب محمد اسلم مرزا کی رہائش گاہ پر جاکر ان کے کمسن بیٹے کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور اظہار تعزیت کیا اس موقع پر تعزیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی راجہ عمران شاہین،ایس پی جہلم ویلی راجہ اظہر اقبال نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ مرحوم کو والدین کی شفاعت کا زریعہ بنائے بعدازاں ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل محمد فریدخان،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ قاضی شمیم اعوان،ڈائریکٹر آزادکشمیر یونیورسٹی کیمپس جہلم ویلی محمد امتیاز اعوان،صدر تنظیم الاعوان ڈاکٹر قاضی ذوالفقار علی،بانی صدراین جی اوز فورم سید احسان الحسن گیلانی،راجہ عبدالمنان نے بھی محمد اسلم مرزا کی گھر جاکر تعزیت کیا۔

۔۔۔

متعلقہ عنوان :