ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی نے نین سکھ میں آتشزدگی سے جلنے والے گھروں کے متاثرین کو ٹینٹ‘چادریں،سمیت دیگر قیمتی سامان پہنچا دیا

منگل 29 مئی 2018 18:34

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی راجہ عمران شاہین نے نین سکھ میں آتشزدگی سے جلنے والے تین گھروں کے متاثرین کو ٹینٹ،چادریں،سمیت دیگر قیمتی سامان پہنچا دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نین سکھ میں شارٹ سرکٹ سے تین مکان جل گئے تھے گھر کے مکین کھلے آسامان تلے زندگی بسر کررہے تھے جس پر ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی راجہ عمران شاہین نے نین سکھ میں آتشزدگی زدہ متاثرین کو ٹینٹ،چادریں،چٹائیاں،چولہے سمیت دیگر قیمتی سامان فراہم کردیا ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی راجہ عمران شاہین نے مالی معاونت کرنے کی بھی یقین دہانی بھی کروائی۔۔۔

متعلقہ عنوان :