میرپور کے عوام کی قربانیوں کے باوجود گزشتہ 3دنوں سے ضلع میرپور کی بجلی بند ہے‘ اس ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور قومی یکجہتی اور ریاستی تقد س متاثر ہو رہا ہے

آزاد کشمیر کے وزیر شہری دفاع چوہدری مسعود خالد کا بیان

منگل 29 مئی 2018 18:34

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) آزاد کشمیر کے وزیر شہری دفاع چوہدری مسعود خالد نے کہا ہے کہ میرپور کے عوام کی قربانیوں کے باوجود گزشتہ 3دنوں سے ضلع میرپور کی بجلی بند ہے ۔ اس ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور قومی یکجہتی اور ریاستی تقد س متاثر ہو رہا ہے ۔ واپڈا کے ارباب اختیار اس کا نوٹس لیں اور میرپور کے شہریوں کی قربانیوںکا خیال کریں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلع میر پور میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف اپنے ایک بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی واپڈا آزاد کشمیر کے عوام کے ساتھ زیادتیوں کا مرتکب ہوتا رہا اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ ریاست کے لوگوں میں شدید بے چینی پیدا ہورہی ہے ۔ میر پور کے لوگوں نے اپنے آباو اجداد کی قبروں کی قربانی دے کر ملک کو روشن کی ہے واپڈا کو انکی قربانیوںکا خیال رکھنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بار بار تعطل کی وجہ سے لوگوں کے قیمتی برقی آلات خرا ب ہو رہے ہیں واپڈا اس جانب توجہ دے اور ریاستی عوام کی قربانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے میرپور میں ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرے ورنہ حالات خراب ہو سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :