حکومت آزادکشمیرشہریوں کوریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، گڈگورننس اورمیرٹ کے دعویدارمنی لنڈن کے شہریوں کوبجلی وپانی جیسی سہولیات بھی مہیانہیں کرسکے‘ چوہدری سعیدہوش کے ناخن لیں

ممبرانصاف ٹائیگرفورس ذیشان سلیم خان کا بیان

منگل 29 مئی 2018 18:34

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) ممبرانصاف ٹائیگرفورس ذیشان سلیم خان نے کہاہے کہ حکومت آزادکشمیرشہریوں کوریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، گڈگورننس اورمیرٹ کے دعویدارمنی لنڈن کے شہریوں کوبجلی وپانی جیسی سہولیات بھی مہیانہیں کرسکے،چوہدری سعیدہوش کے ناخن لے بصورت دیگرعوام سڑکوں پرنکلنے پرمجبورہونگے ،نوازشریف کی نااہلی کابدلہ عوام سے نہ لیاجائے،بنیادی سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، فاروق حیدرشہریوں کوبجلی وپانی نہیں دلاسکتے تومستعفی ہوجائیں ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا، ذیشان سلیم خان نے کہاکہ مقام افسوس ہے کہ میرپورکے 28ٹیوب ویلوں میں سے 19ٹیوب ویلوں کی حالت خستہ ہے اورجن ٹیوب ویلوں سے پانی حاصل کیاجارہاہے وہ بھی ریت میں دھنسے ہوئے ہیں، پانی بحران کیوجہ سے سی فور، تھوتھال، بی فائیو، کھاڑک،بی تھری، ایف ٹو، ایف فورودیگرسیکٹرزکے لوگ ٹینکرمافیاکے ہاتھوں لٹنے پرمجبورہیں لیکن اگریہ کہاجائے کہ لیگی حکومت نے ٹینکرمافیاکوشہریوں کولوٹنے کالائسنس دے رکھاہے توبے جانہ ہوگا،نوازشریف کی نااہلی کابدلہ عوام سے نہیں لیاجاناچاہیے، 2018ء میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کادعویٰ کرنیوالے اپنے اعمال پرغورکریں اوررمضان المبارک کی پرمبارک ساعتوں میں اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں ،پانی کی عدم دستیابی کامسئلہ حل نہ کیاگیاتوعوام راست اقدام پرمجبورہونگے جس کی تمام ترذمہ داری پبلک ہیلتھ انتظامیہ، نااہل ایکسین وحکومت آزادکشمیرپرہوگی۔