پیپلزپارٹی کا حکومتی دور سندھ کی تاریخ میں سیاہ دور لکھا جائے گا ،لیاقت علی جتوئی

منگل مئی 18:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ سندھ کی عوام کا خون چوسنے والے حکمران اب گھروں کو جاچکے ہیں سندھ کی عوام خوشیاں منائے سندھ کی عوام اگلی بار ان ظالم اور چور حکمرانوں کو حلقوں میں بھی نہ آنے دے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف ہائوس کراچی میں مختلف پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کے پیپلزپارٹی کا حکومتی دور سندھ کی تاریخ میں سیاہ دور لکھا جائے پیپلزپارٹی نے اپنے دور میں کرپشن کے نئے رکارڈ قائم کیئے سندھ میں پیپلزپارٹی کے دور میں ایک بھی ایسا منصوبہ نہیں جو مکمل ہوسکا ہو پیپلزپارٹی کے دور میں سندھ کے لوگ بھیک مانگنے پر مجبور تھے سندھ میں صحت کے شعبے میں تعلیم کے شعبے میں اور دیگر کئی اہم شعبوں میں ترقی کے نام پر لوٹ مار کا بازار سرگرم رہا اپنے دور میں پیپلزپارٹی نے اپنے سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمے بنائے اور لوگوں کی زمینوں پر قبضے کروائے سندھ میں پانی کی جھوٹی بندش کروائی گئی اور من پسند افراد کو پانی مہیا کیا گیا جس سے سندھ کی زراعت کو شدید نقصان پہنچا کسانوں ، آبادگاروں ، ڈاکٹروں ، اساتذہ ، عام شہریوں پر سندھ حکومت نے پولیس کے ذریعے حق مانگنے پر تشدد کیا سندھ میں پیپلزپارٹی کو کرپشن کے لیے گو ہیڈ دیا گیا اور نیب کی جانب سے بھی سندھ میں پیپلزپارٹی کے ساتھ ہلکا ہاتھ رکھا گیا متعدد کیسز بند کردیے گئے پیپلزپارٹی نے سندھ میں بجیٹ کے نام پر سارا پئسہ بلاول ہائوس کی آرائشاوں پر خرچ کیا سندھ کی عوام کا خون پسینہ چوسنے والے حکمرانوں کو سندھ کی عوام اس بار منتخب نہیں کرے گی ، پاکستان تحریک انصاف آنے والی حکومت بنائے گی عمران خان وزیراعظم ہونگے اور سندھ سے بھی وزیراعلیٰ پی ٹی آئی کا ہوگا ۔