سکھر میونسپل کارپوریشن کے فائر ریسکیو کی گاڑیوں نے عمارت میں لگنے والی آگ پر فوری قابو پالیا

منگل 29 مئی 2018 18:35

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) ملٹری روڈ پر واقع دو منزلہ عمارت جس میں پیزا ٹائون کی شاپ تھی ، شارٹ سرکٹ سے منگل کو دوپہر 01:18 منٹ پر آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی ہدایت پر سکھر میونسپل کارپوریشن کے فائر ریسکیو کی 4 گاڑیاں موقع پر بلاتاخیر پہنچ گئیں اور 2 گھنٹے سے کم وقت میں آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا اور کولنگ کا عمل جاری رکھا ، آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے، اس موقع پر فائر آفیسر حاجی اسلام شیخ موجود تھے جبکہ میونسپل کمشنر پیر واحد بخش نے بھی آگ لگنے والی عمارت کا معائنہ کیا ، مالکان نے فائر ریسکیو سروس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :