رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ،ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 8.13فیصد اضافہ

منگل مئی 18:35

رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ،ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 8.13فیصد اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ میںٹیکسٹائل ا ور کپڑے کی برآمدات میںگزشتہ سال کے اسی مدت کے مقابلے میں 8.13فیصد کا اضافہ ریکارڈگیا ہے،وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جمع کیے گئے تازہ کوائف کے مطابق جولائی تااپریل 2018میں ٹیکسٹائل کی برآمدات 11.13ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی تاجنوری 2016-2017میں یہ برآمدات 10.3ارب ڈالر تھیں۔اس شعبے کی برآمدہونے والے مصنوعات جن میں اضافہ ہوا اس میں خام کپاس، بنے ہوئے کپڑے،دھاگہ، سوت، چادریں، تولیہ، سلے سلائے کپڑے، سلک اور سینتھیٹک ٹیکسٹائل شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :