پی ایس او کا گردشی قرضہ 405 ارب روپے تک جا پہنچا

پاور سیکٹر سے 272ارب، پی آئی اے 26ارب، سوئی ناردرن 25.9ارب روپے اور ریفائنریوں وغیرملکی ایل سیز کی مد میں 81.5ارب روپے وصول کرنے ہیں

منگل مئی 18:40

پی ایس او کا گردشی قرضہ 405 ارب روپے تک جا پہنچا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) حکومتی آئل مارکیٹنگ کمپنی پی ایس او کا گردشی قرضہ 405ارب روپے تک پہنچ گیا جس میں سے پاور سیکٹر سے 272ارب روپے ، پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز(پی آئی ای)اور حکومت پاکستان سے 26ارب روپے ، سوئی ناردرن گیس کمپنی لمیٹڈ(ایس این جی پی ایل)سے ایل این جی کے بقایاجات کی مد میں 25.9ارب روپے جبکہ ریفائنریوں اورغیرملکی ایل سیز کی مد میں 81.5ارب روپے وصول کرنے ہیں ۔

(جاری ہے)

سرکاری دستاویز کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل(پی ایس او)نے پاور سیکٹر کے 272ارب روپے میں سے 153ارب روپے جنکوز سے ، 78ارب روپے حبکو سے اور 40 ارب روپے کیپکو سے وصول کرنے ہیں،حکومتی کمپنی نے پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز سے 16.4ارب روپے اور حکومت پاکستان سے پی ڈی سی کی مد میں 9.6ارب روپے اور ایس این جی پی ایل سے درآمد کردہ ایل این جی کے بقایاجات کی مد میں 25.9ارب روپے وصول کرنے ہیں ، اسی طرح پی ایس او کے حکومتی ،نجی ریفائنریوں اور درآمد کردہ مصنوعات کیلئے کھولی ایل سیز کی مد میں 81.5ارب روپے واجب الادا ہیں جس میں سے ریفائنریوں کو 17.5ارب روپے جبکہ 64 ارب روپے درآمد کردہ پٹرولیم مصنوعات کیلئے کھولی گئی ایل سیز کی مد میں ادا کرنے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :