انسانی زندگی میں سب سے زیادہ افادیت بنیادی ضروریات میں صاف پانی اور آب ہوا کو حاصل ہے،چیئرمین ضلع کونسل کراچی

منگل 29 مئی 2018 18:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے کہا کہ انسانی زندگی میں سب سے زیادہ افادیت بنیادی ضروریات میں صاف پانی اور آب ہوا کو حاصل ہے اس کے بغیر حیات کا تصور ممکن نہیں، ہم نے اپنے ہر علاقے میں اس بات کو یقینی بتایا ہے کہ پینے کے پانی کے حوالے سے عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ضلع کونسل کو پاکستان بھر میں اس حوالے سے منفرد مقام حاصل ہے کہ وہ اپنے ذرائع آمدن کا بڑا حصہ پانی کی فراہمی میں سرف کرتا ہے چاہے واٹر سپلائی ہو، ٹینکر سروس ہویا دوسرے ذرائع ان سب امور کو بہترین انداز میں کیاجارہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹر گراؤنڈ ٹینک میں ری کنکشن اور مرمت کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اراکین کونسل علی احمد جوکھیو، محبوب جوکھیو بھی ان کے ہمراہ موجود تھے معززین علاقہ نے چئیرمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی لائنوں کی رکاوٹ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے جس طرح ضلع کونسل انتظامیہ نے تیزی سے کام کیا ہے وہ قابل ستائش ہے ۔

(جاری ہے)

چئیرمین ضلع کونسل نے اس موقع پر کہا کہ اراکین کونسل میرا بازو ہیں جو ہر اقدام میں میرے معاون ہوتے ہیں انشاء اللہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر عمل پیرا ہو کہ ہم سب اپنے علاقے کو بے مثال بنائے گے