کراچی کے علاقے بلدیہ ملنگ گوٹھ آتشزدگی کا ایک اورزخمی چل بسا،جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی

منگل 29 مئی 2018 18:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) کراچی کے علاقے بلدیہ ملنگ گوٹھ آتشزدگی کا ایک اورزخمی چل بسا،جان بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملنگ گوٹھ میں پیش آنے والے واقعہ میں مکان میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے تھے،مرنے والوں میں خاتون ،تین بیٹے اور چار بیٹیاں شامل تھے۔حادثے میں زخمی ہونے والا ساجد علی رودینی بھی گزشتہ شب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگیا اس طرح ملنگ گوٹھ آتشزدگی میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہوگئی،جان بحق ہونے والے ساجد علی رودینی کی تدفین ان کے آبائی قبرستان میں ادا کر دی گئی۔