اے سی سی اے نے ’’ابھرتے ہوئے پاکستان میں ترقی کیلئے مواقع‘‘ کے موضوع پر سیمینز ڈیلی گیشن کی میزبانی کی

منگل 29 مئی 2018 18:40

اے سی سی اے نے ’’ابھرتے ہوئے پاکستان میں ترقی کیلئے مواقع‘‘ کے موضوع ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکائونٹنٹس (اے سی سی ای) نے ’’ابھرتے ہوئے پاکستان میں ترقی کے لئے مواقع‘‘ کے موضوع پر سیمنز ڈیلی گیشن کی میزبانی کی اور اس سلسلہ میں مباحثہ کا انعقاد کیا۔ ابھرتے ہوئے پاکستان کا ایجنڈا وزارت تجارت نے تیار کیا ہے جس میں قومی تعمیر کی وسیع تر سرگرمیاں شامل ہیں اور اس سلسلے میں دیئے جانے والے عشائیہ میں پاکستان کے مستقبل کو نئی شکل دینے کے لئے تبدیلیوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

اس کارپوریٹ ڈنر میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد، فعال ترجیحات کی حامل اور کاروباری شخصیات، پالیسی سازوں، تاجروں اور نوجوان اے سی سی اے ممبران نے اپنے خیالات پیش کئے اور اسلا آباد سے تعلق رکھنے والے ممتاز کاروباری افراد کو پاکستان میں موجودہ کاروباری خدشات کے ازالہ کے لئے اپنے نظریات اور موثر کاروباری ترجیحات پیش کرنے کا موقع فراہم کیا۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی وزیر مملکت اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نعیم زمیندار نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی نوجوان آبادی کے لئے بڑے مواقع پیش کرتا ہے اور ادارے انہیں روزگار فراہم کر رہے ہیں۔ ملک کو ان اہم پیشرفتوں سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے تذویراتی سوچ کے حامل پروفیشنل اکائونٹنٹس کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے کردار کے حوالے سے جب ہم بات کرتے ہیں تو دوسرا اہم رجحان پاکستان پر اثر انداز ہو رہا ہوتا ہے۔ یہ ایک اہم مسئلہ ہے جو ہر شعبے کے کاروباروں میں مختصر، درمیانی اور طویل المدت تذویراتی مباحثوں پر غالب ہے۔ اس قسم کے اقدامات کے مستقبل میں مالیاتی امور پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔ ۔