شہرقائد میںموسم گرماکاتیسرااورماہ رمضان کادوسراہیٹ ویوآنے کوتیار

منگل 29 مئی 2018 18:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) شہرقائد میںموسم گرماکاتیسرااورماہ رمضان کادوسراہیٹ ویوآنے کوتیار،آج کراچی کاپارہ 46ڈگری تک جانے کاامکان ہے ،تفصیلات کے مطابق موسم گرماکاتیسرااورماہ رمضان کادوسراہیٹ ویوآ نے کوتیار ہے آئندہ تین روزتک شہرمیں گرمی کاپارہ ایک بارپھربلندی پرہوگا،منگل کو46بدھ کو45اورجمعرات کودرجہ حرارت 42ڈگری سینٹی گریڈرہنے کی توقع ہے سمندری ہوائیں بند ہونے سے ہیٹ ویوآنے کے خدشات ظاہرکیے جارہے ہیںتمام اسپتالوںمیں پہلے ہی ہیٹ اسٹروک ایمرجنسی نافذکردی گئی جبکہ ضلعی حکومتوں،رینجرزاورپولیس نے ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم کررکھے ہیں۔

سوشل میڈیاپرمنگل سے بارش کی پیش گوئیاںکی جارہی ہیںجبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق فی الوقت بارشوںکاکوئی امکان نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

باہرین صحت کاکہناہے کہ کراچی کے شہری گزشتہ دنوںپڑنے والی گرمی کی طرح احتیاط کریں شدیدہیٹ ویواورہوامیں نمی کم ہونے پربلاضرورت باہرنکلنے سے گریزکیاجائے ،دھوپ میں نکلتے وقت سرگیلے کپڑے سے ڈھانپ کررکھاجائے جبکہ انٹربورڈنے بھی ہیٹ ویوکے پیش نظرامتحانات کے اوقات میں تبدیلی کردی ہے کراچی انٹربورڈکی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیاہے کہ گرمی اورہیٹ ویوکے خدشے کے پیش نظرکراچی اورانٹربورڈکے 29مئی سے 31جون تک ہونے والے آرٹس ریگولراورپرائیوٹ امتحانات کے وقت میں تبدیلی کردی گئی ہے نئے وقت کے مطابق امتحانات ساڑھے 8بجے صبح شروع ہوںگے ۔

متعلقہ عنوان :