عوام کا پیسہ برباد کرنا بی جے پی کا واحد ایجنڈا ہے،کانگریس

منگل 29 مئی 2018 18:43

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے سی این جی کی قیمتوں میں کئے گئے اضافہ کے پیش نظر بی جے پی کی زیر قیادت نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی ای) حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سخت مشقت سے کمائے گئے عوام کے پیسے کو برباد کرنا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا واحد ایجنڈا ہے۔

(جاری ہے)

رہنما کانگریس رندیپ سورجے والا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پہلے پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا اور اب سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے کے عوام کے عوام پر اضافی بوجھ ڈال رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :