عرب اتحادی فوج نے یمن میں ڈرون بنانے والی ورکشاپ تباہ کردی

منگل 29 مئی 2018 18:49

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) یمن کی آئینی حکومت کی حمایت میں سرگرم عرب اتحادی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے جنوبی شہر ابہا کے ہوائی اڈے کو ڈرون طیارے کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ترجمان سعودی اتحاد افواج کرنل ترکی المالکی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دہشتگردی حوثی ملیشیا نے بغیر پائلٹ والا جہاز ہینگرز سے کیسے نکالا،اتحادی فوج نے ابابیل نامی بغیر پائلٹ جہاز بنانے والی ورکشاپ تباہ کر دی،شکست سے دوچار حوثی ملیشیا نے بچوں کے بعد اب خواتین کو بھی جنگ کا ایندھن بنانا شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہ اتحادی فوج نے متعدد خواتین کو حال ہی میں حراست میں لیا ہے،اس سے حوثی ملیشیا کی اخلاق باختگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اب اپنی ڈوبتی ناو کو خواتین کے سہارے بچانے کی ناکام کوششوں پر اتر آئے ہیں۔دوسری جانب یمنی فوج کا کہنا تھا کہ وہ ساحلی شہر الحدیدہ سے صرف 20 کلومیٹر دور رہ گئی ہے اور وہ اس شہر کی بندرگاہ اور ہوائی اڈے پر جلد ہی قبضہ کرلیا جائیگا۔