شکرگڑھ، چوہوں اور ڈینگی سے ڈرنے والا کیا ملک کی تقدیر بدلے گا،مسلم لیگ (ن)

100 دن کا پلان دینے سے پہلے 100 دن کے پی کے کا حساب دو،کرپشن کے بادشاہ سندھ والوں نے اب تبلیغ کرنا شروع کر دی ہے یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے کراچی کو کچرے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا،احسن اقبال،سعد رفیق کا ریلوے سٹیشن کے افتتاح کے بعد خطاب

منگل مئی 18:49

شکرگڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے نارووال ریلوے اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے مخالفین کی خوب خبر لی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے نئے ریلوے اسٹیشن کے افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نارووال کی دھرتی میں میری محنت اور خلوص کے ساتھ اب میرا لہو بھی شامل ہو گیا ہے مجھ پر گولی چلانے والے کو نفرت کا سبق پڑھایا گیا وہ گولی جو میرے اندر ہے میرا وطن پر مر مٹنے کا جذبہ دو چند کرتی رہے گی انہوں نے کہا کہ جنت یا دوزخ فیصلہ مولوی نے نہیں کرنا اللہ یہ فیصلہ روز محشر اللہ رب العزت نے کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے نفرت کی سیاست کو ختم کرنا ہے جو ختم نبوت کا گستاخ ہوگا وہ اپنے ایمان کو ختم کر لے گامسلم لیگ ن نظریہ پاکستان کی محافظ اور اسلام کو بنیاد سمجھتی ہے آج پاکستان پرامن پاکستان بنا ہے 5 سالوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی اگر ملک کی قیادت سے کوئی تبدیلی آتی ہے تو 1990 والے تاریخ دہرائی جائیں گے سی پیک اس صدی کا پاکستان کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جسے عمران خان نے 100 دن کا منصوبہ دے کر تسلیم کیا ہے اگر تمھاری حکومت آئی تو 1 سال چائنہ کو صفائی دینا پڑے گی کہ تمھارے دھرنے کی وجہ سے صدر چائنہ کو دورہ منسوخ ہوا تھا 2023 تک اگر ہم جیتے 8 فی صد شرح سے لیکر 20 لاکھ نوکریاں پیدا ہو سکتیں ہیں انہوں نے کہا کہ100 دن کا پلان دینے سے پہلے 100 دن کے پی کے کا حساب دو 4 سال سے میٹرو پنجاب کی نقل کرکے کے پی کے میں بنا رہے ہیں انہوں نے پشاور کو کھنڈر بنا دیا ہے ملک کا۔

(جاری ہے)

دفاع ٹینک اور بم نہیں بلکہ معیشت کرتی ہے قوموں کی ترقی تسلسل سے ہوتی ہے آج ن لیگ نواز شریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالنا چاہتے ہیں نواز شریف کا کیا قصور ہے کہ 6 دھماکے کیے ہیں پاکستان کا۔دفاع ناقابل تسخیر کیا انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو بیس کروڑ عوام شیر کو مہر لگا نواز شریف کو کامیاب کروائیں گے جبکہ اس موقع پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کرپشن کے بادشاہ سندھ والوں نے نے اب تبلیغ کرنا شروع کر دی ہے یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے کراچی کو کچرے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔

عمران خان کے حوالے سے اپنے خطاب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 100 دن کا پلان دینے والا چوہوں اور ڈینگی سے ڈر کی پہاڑوں پر چڑھ گیا تھا یہ ملک کی باگ دوڑ سنبھالنے کی بات کرتا ہے پہلے کے پی کے کی کارکردگی بتائیں کہ 5 سالوں میں وہاں کیا کیا۔ انہوں نے ہمیں صرف ڈھائی سال حکومت کرنے کا مشکل سے وقت دیا گیا اسکے بعد کا وقت درھرنوں اور الزام تراشیوںکی نذر کر دیا گیا انہوں نے کہا کہ پہلے ہماری حکومت کو دھرنے سے گرانے کی کوشش کی گئی پھر ہمیں غدار کہا گیا جب بات نہ بنی تو ہم پر حرمت رسول ؐ کے حوالے سے الزام تراشی کی گئی ایسے مولوی جو یہ سرٹیفکیٹ بانٹنے ہیں ان کو ہم نہیں مانتے ہیں۔

ہم نے نفرت کی سیاست کو ختم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ احسن اقبال نے نہ صرف نارووال کی شکل بدلی ہے بلکہ پورا پاکستان ان کے علم سے مستفید ہوا ہے احسن اقبال سی پیک پاکستان لانے اور کام کرنے دن رات کام کیا ہے احسن اقبال راتوں کو سویا نہیں۔ احسن اقبال جتنا نارووال آئے ہیں اتنے ہی چکر چائنہ کے لگائے۔ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کے ذمہ دار وہ جو لوگ ہیں جو دین کو اپنا ٹھیکے دار سمجھتے ہیں ۔

ہم اس سوچ کو تسلیم نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ ریلوے برباد ہو گیا تھا اس کو بحال کیا سی پیک آ گیا کراچی کا امن بحال کیا ہے ۔ ہمیں صرف ڈھائی سال کام کرنے دیا گیا۔ ہم نے کسی کو گالی نہیں امن سے 25 جولائی کو امن واپس ووٹ لائیں گے ۔ چوہوں سے ڈینگی سے ڈرنے والا یہ ملک کی تقدیر بدلے گی۔ سندھ والا اب مولوی ہو گیا جس سے سندھ کا بیڑا غرق کیا ہے ۔

لاہور نارووال ریلوے اپ گریڈیشن ہو جائے گی۔ 10 جون نارووال پسنجر ٹرین نئی نارووال چلانے کا اعلان کیا گیا انہوں نے کہا کہ بدوملہی اور نارنگ کے ریلوے اسٹیشن کی تعمیر ہو گی پاکستان میں کوئی غدار نہیں سب قابل احترام ہیں لیکن مسلم لیگ ن ملک کی خالق جماعت ہے جو ملک کو بچائے گی ایٹم بم بنانے ہر حکومت کا ہاتھ ہے لیکن جب بھارت نے دھماکے کیے تو عوامی حکومت 6 دھماکے کئے 6 دھماکے کرکے بھارت کو دن میں تارے دکھا دئیے اس کا کریڈت نواز شریف کو جاتا ہے اس سے بڑا محب وطن کون ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے لوٹوں کو ووٹوں کی طاقت سے شکست دیں گے اور نوٹوں کی سیاست کو بھی ہمیشہ کے لئے ختم کر دیں گے