شاہد خاقان عباسی کل رات 12بجے وزیر اعظم ہاؤس چھوڑ دینگے

تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند د ستے الوداعی گارڈ آف آنر پیش کرینگے عباسی پہلے وزیر اعظم جنہوں نے وزیر اعظم ہاؤس میں ایک رات بھی نہیں گزاری

منگل 29 مئی 2018 18:49

شاہد خاقان عباسی کل رات 12بجے وزیر اعظم ہاؤس چھوڑ دینگے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند د ستے کل جمعرات کی شام الوداعی گارڈ آف آنر پیش کرینگے تفصیلات کے مطابق پاک آرمی ،نیوی اور ائیر فورس کے چاق وچوبند دستے کل 31 مئی بروز جمعرات کو افطار سے پہلے ایوان وزیر اعظم میں شاہد خاقان عباسی کو شایان شان طریقے سے گارڈ آف آرنر پیش کرینگے جس میں تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانے سے ہوگا ،وزیر اعظم کو مسلح افواج کے تینوں دستے عسکری دُھن بجاتے ہوئے سلامی پیش کرینگے ،شاہد خاقان عباسی مسلح افواج کے دستوں کا معائنہ بھی کرینگے ، 12بجے رات کو شاہد خاقان عباسی وزیر اعظم ہاؤس چھوڑ کر اپنی رہائش گاہ پر ایف سیون تھری روانہ ہوجائیں گے واضح رہے کہ یکم آگست2017 سے لیکر اب تک شاہد خاقان عباسی نے اپنی فیملی سمیت ایک رات بھی وزیر اعظم ہاؤس میں نہیں گزاری

متعلقہ عنوان :