نگران وزیر اعظم کی نامزدگی پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ،شیر اکبر خان

منگل 29 مئی 2018 18:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں شیر اکبر خان نے کاہ کہ نگران وزیر اعظم کی نامزدگی پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں نگران وزیر اعظم کا تعلق میرے مالا کنڈ ڈویژن (سوات) سے ہے وہ اس سے قبل ہائی کورٹ اور سپریم کورت کے چیف جسٹس بھی رہ چکے ہیں اور ملک بھر کے تمام طبقہ ہائے سکر نے ان کے نام پر اعتماد کیا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

فاٹا کے انضمام کے حوالے سے ہونے والی قانون سازی خوش آئند ہے لیکن یہ سمجھنا ہو گا کہ مالا کنڈ ڈویژن کی صورت حال قدرے مختلف ہے ۔ ہمارے ڈویژن کا تمباکو دنیا بھر میں ایکسپورٹ ہوتا ہے معدنیات کی نعمت سے مالا مال ہے علاقہ جبکہ افسرات بھی قابل فخر ہے ۔ میں ایوان کے توسط سے مالا کنڈ کے عوام کے ساتھ عرصہ دراز سے روا رکھے جانے والے سلوک پر تو آواز بلند کرنا چاہتا ہوں ۔ مالا کنڈ میں آج بھی پٹرولیم مصنوعات دیگر شہروں اور علاقوں کی نسبتاً مہنگا ملتا ہے ہمارق مطالبہ ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی ملک بھر میں رائج قیمتوں کا اطلاق مالا کنڈ ڈویژن میں یقینی بنانے سمیت مالا کنڈ اور بونیر کو سی پیک منصوبے میں شامل کیا جائے ۔ ۔