Live Updates

آج دنیا بھر میں یواین پیس کیپر ڈے منایاجا ر ہا ،ایوان قرار داد یا ریمارکس پاس کرے ، ڈاکٹر شیریں مزاری

منگل 29 مئی 2018 18:58

آج دنیا بھر میں یواین پیس کیپر ڈے منایاجا ر ہا ،ایوان قرار داد یا ریمارکس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی ڈاکٹر شیریں مزاری نے منگل کو قومی اسمبلی میں پوائنٹ آف آرڈ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا بھر میں یواین پیس کیپر ڈے منایاجا ر ہا ہے اس حوالے سے ایوان کو قرار داد یا ریمارکس پاس کرے تاکہ دنیا بھر میں امن کے قیام کے لئے دی جانے والی خدمات ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابق خاتون رکن اسمبلی نے اعتراض لگایا کہ میں نے گزشتہ روز رکن کو بات مکمل نہیں کرنے دی اور کورم کی نشاندہی میں وضاحت دینا چاہتی ہوں کہ میرا کورم پوائنٹ ٰئٹ کرنے بزنس کا صحیح سمت نہ آنا تھا اس موقع پر انہون نے کہاکہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے اقلیتوں کے خلاف گفتگو کی ہے تو پاکستان تحریک انصاف اس کی نفی کرتی ہے اور عارف عباسی کی یہ تقریر پارٹی کی پالیسی کے بھی منافی ہے ۔ ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات