سرکاری ملازمین کیلئے اعلان کردہ 3بنیادی تنخواہیں دینے کا معاملہ کابینہ کو بھجوا دیا ،وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل

منگل 29 مئی 2018 18:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی طرف سے وفاقی سرکاری ملازمین کے لئے اعلان کردہ تین بنیادی تنخواہیں بطور اعزازیہ دینے کا معاملہ کابینہ کو بھجوا دیا گیا ہے جواس کو اپنے اجلاس میں زیر غور لائے گی۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے اراکین شیخ صلاح الدین ایس اے اقبال قادری اور دیگر کے وفاقی حکومت کے تمام ملازمین کو مالی سال 2017-18 کی بابت تین بنیادی تنخواہوں کے مساوی اعزازیہ کی عدم ادائیگی سے متعلق توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں رانا محمد افضل نے ایوان کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں یہ اختیار وزیراعظم کا نہیں بلکہ کابینہ کا ہے اس لئے یہ معاملہ کابینہ کو ارسال کردیا گیا ہے جو اس کے بارے میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کرے گی۔

۔۔