غیر قانونی اثاثہ جات کیس کی سماعت ،2 گواہوں کے بیانات قلمبند

منگل مئی 18:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) احتساب عدالت کوئٹہ میں غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں سابق ڈی آئی جی پولیس ریاض احمد بر ضمانت عدالت میں پیش ہوئے استغاثہ کے مطابق احتساب عدالت ون کے جج منور شاہوانی نے غیر قانونی اثاثہ جات کیس کی سماعت کی سابق ڈی آئی جی پولیس ریاض احمد برضمانت عدالت میں پیش ہوئے نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ نے کیس کی پیروی کی سماعت کے دوران دو گواہان کے بیانات قلمبند، جرح مکمل کر لی گئی سابق ڈی آئی جی پولیس غیر قانونی اثاثہ جات کیس کی سماعت 22 جون تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔