احتساب عدالت میں سرکاری ٹینڈر خرد برد کیس میں محکمہ انڈسٹریز اینڈ کامرس کے گرفتار

منگل 29 مئی 2018 18:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) احتساب عدالت کوئٹہ میں سرکاری ٹینڈر خرد برد کیس میں محکمہ انڈسٹریز اینڈ کامرس کے گرفتار ایکسین عدیل انور پیش ہوئے استغاثہ کے مطابق احتساب عدالتi کے جج منور شاہوانی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر راشد زیب گولڑہ عدالت میں پیش ہوئے وکیل صفائی کی استدعا پر گواہ کا بیان قلمبند نہ ہوسکا عدالت نے کیس کی سماعت 12 جون تک کیلئے ملتوی کردی گئی گرفتار ایکسین عدیل انور پر سرکاری ٹھیکوں کے ٹینڈرز میں خرد برد کر کے قومی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :