بھارت؛آسمانی بجلی گرنے سے 40 افراد ہلاک،متعدد زخمی

منگل 29 مئی 2018 18:58

دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) بھارت کی مختلف ریاستوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 40 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے واقعات اٴْتر پردیش،بہار اور جھارکھنڈ کی ریاستوں میں پیش آئے،بہار میں 19 افراد ہلاک جبکہ ہمسایہ ریاست جھارکھنڈ میں 12 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

سیکریٹری انفارمیشن ایونیش اوستی کا کہنا تھا کہ اٴْتر پردیش کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے،متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور ضلعی مجسٹریٹ کو آئندہ 24 گھنٹوں میں امدادی سامان متاثرین تک پہنچانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بھارت کی مختلف ریاستوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 170 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔جون 2016 میں بھارت کی مختلف ریاستوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 73 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :