برسلز؛فلسطینیوں پر صیہونی افواج کے مظالم کیخلاف یورپی شہریوں کا احتجاج

یورپی یونین کی عمارت کے باہر فلسطینیوں کے جوتے رکھے گئے ،مہم گروپکا اسرائیلی مظالم کیخلاف آواز اٹھانے کا مطالبہ

منگل 29 مئی 2018 19:24

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) فلسطینیوں پر صیہونی افواج کے مظالم کیخلاف یورپی یونین کے دفتر کے باہر ہزاروں افراد نے جوتے رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل کیخلاف احتجاج کرنے والے شہری مہم گروپ نے اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل کیخلاف پابندیوں کا مطالبہ بھی کیا،مہم گروپ کی جانب سے کہا گیا کہ یورپی ممالک کی حکومتیں بھی اسرائیلی مظالم کیخلاف آواز اٹھائیں۔اسرائیلی فوج 2 ماہ کے دوران بچوں سمیت110 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر چکی ہے۔