شہباز شریف کا بہادر فوجیوں سے اظہار یکجہتی اور حمایت کیلئے میرانشاہ شمالی وزیرستان ایجنسی کا دورہ

جی او سی 7ڈویژن میجر جنرل عباسی کی طرف سے علاقہ میں صورتحال معمول پر آنے سے متعلق انتہائی معلومات افزا بریفنگ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کور ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ ،ْ شہداء کو خراج عقیدت پیش کر نے کیلئے یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی

منگل مئی 19:32

شہباز شریف کا بہادر فوجیوں سے اظہار یکجہتی اور حمایت کیلئے میرانشاہ ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بہادر فوجیوں سے اظہار یکجہتی اور حمایت کیلئے میرانشاہ شمالی وزیرستان ایجنسی کا دورہ کیا جو دہشتگردی کے خلاف ہیروز کی طرح لڑ رہے ہیں ۔۔شہباز شریف نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ جی او سی 7ڈویژن میجر جنرل عباسی کی طرف سے علاقہ میں صورتحال معمول پر آنے سے متعلق انتہائی معلومات افزا بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پاکستان آرمی نے اپنی عظیم قربانیوں اور کامیابیوں سے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ۔بعد ازاں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کور ہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ کیا انہوںنے کہاکہ علاقے میں معیشت اور تعلیم کی بحالی سے حیران کن طورپر صورتحال معمول پر آرہی ہے جس کیلئے چار سو بہادر افسروں اور جوانوں کی قربانی دینا پڑی ہے ۔۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کر نے کیلئے یاد گار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔انہوںنے کہاکہ خطر ناک دہشتگرد گینگز کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دیا گیا ہے ۔