پاناما کیس میں مجھے وعدہ معاف گواہ بنانے کی کوشش کی گئی ،ْ کیپٹن ریٹائر محمد صفدر

جے آئی ٹی میں پانچ گھنٹے کی ریکارڈنگ کی گئی اور اتنا سخت ماحول تھا جیسے جنگی قیدی بیٹھے ہوں ،ْ غیر رسمی بات چیت

منگل مئی 19:32

پاناما کیس میں مجھے وعدہ معاف گواہ بنانے کی کوشش کی گئی ،ْ کیپٹن ریٹائر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں مجھے وعدہ معاف گواہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے لیے احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی میں پیشی پر تفتیش کنندگان نے پوچھا کہ پانامہ کیا ہے، میں نے جواب دیا کہ پانامہ 58 ٹو بی ہے، مجھے سخت سوالات کرکے اور پریشر ڈال کر وعدہ معاف گواہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

(جاری ہے)

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ جے آئی ٹی میں پانچ گھنٹے کی ریکارڈنگ کی گئی اور اتنا سخت ماحول تھا جیسے جنگی قیدی بیٹھے ہوں۔