الیکشن کمیشن نے فاٹا سے آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے سینیٹر مرزا محمد آفریدی کو نااہل قرار دیدیا

منگل مئی 19:32

الیکشن کمیشن نے فاٹا سے آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے سینیٹر مرزا ..
ا سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) الیکشن کمیشن نے فاٹا سے آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے سینیٹر مرزا محمد آفریدی کو نااہل قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق مرزا محمد آفریدی کو واجبات کی عدم ادائیگی کی بنا پر ریٹرننگ آفیسر کی رپورٹ پر نوٹس لیتیہوئے نااہل قرار دیا ،ْمرزا محمد آفریدی پر سول سیکیورٹی کی مد میں 17 لاکھ روپے سے زائد کی رقم واجب الادا تھی۔یاد رہے کہ مرزا محمد آفریدی نے چیئرمین اور ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے انتخاب میں لیگ کے امیدوار کی حمایت کی تھی۔