اسلام آباد ماڈل اسکول فار بوائز G-7/4 کے طلبا اور اسٹاف ممبرز کے لئے مفت آئی کیمپ کا انعقاد

منگل 29 مئی 2018 19:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) چیف کمشنر اسلام آبادآفتاب اکبر درانی کی ہدایت پر پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی فیڈرل کیپیٹل برانچ نے الشفاء ہسپتال کے تعاون سے اسلام آباد ماڈل اسکول فار بوائز G-7/4 کے طلبا اور اسٹاف ممبرز کے لئے مفت آئی کیمپ کا انعقاد کیا‘ جس میں 500سے زائد طلبا اور سٹاف ممبرز کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا اور 236طلبا اور اسٹاف ممبرز میں ادویات اور 150 طلبا میں نظر کی عینک اور ادویات مفت تقسیم کی گئیں ۔ 50طلبا کو علاج کے لئے الشفاء ہسپتال ریفر کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :