ہارورڈ یونیورسٹی کے سکالرز اور پروفیسرز کے وفد کاپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
ْشہر میں سرویلنس کیلئی8000جدید ویڈیو کیمرے نصب کیے گئے ہیں‘چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصرخان سیف سٹیز اتھارٹی جیسے اداروں سے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہو گا؛منصوبے کو ملک بھر میںپھیلایا جائے ‘ ہارورڈ سکالرز
منگل 29 مئی 2018 19:34
(جاری ہے)
اکبر ناصر خان نے بتایا کہ شہر یوں کی فوری امداد کیلئے اہم شاہراہوں پر 300ایمرجنسی ٹیلی فون بوتھ جنہیںپینک بٹن بھی کہا جاتا ہے لگائے جا چکے ہیں۔
پولیس کو مختلف مقدمات کی تفتیش میں مدد کیلئے 700سے زائد کیسز میں ڈیجیٹل شہادتیں فراہم کی جاچکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیف سٹیز اتھارٹی کیمروں کی مدد سے 15ہزارسے زائد مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ہارورڈ یونیورسٹی کے سکالرز اور پروفیسرز کو پنجاب پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سینٹر کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا۔ وفد کو آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر،ایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور ایمرجنسی رسپانس بارے بریفنگ دی گئی۔ انہیں 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن، فیشل رکگنایزیشن ٹیکنالوجی، اے این پی آر کیمروں بارے بھی بتایا گیا۔ ہارورڈ سکالرز کے وفد نے انفارمیشن اینڈ کمیونیکشن ٹیکنالوجی کے شاہکار پراجیکٹ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سکالرزکا کہنا تھا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے مختصر عرصے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں جوکہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹیز اتھارٹی جیسے اداروں سے پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہو گا اور سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اس منصوبے کو ملک بھر میں پھیلایا جانا چاہیے۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.