Live Updates

جولائی کے عام انتخابا ت میں پی ٹی آئی ایک بڑی سیاسی قوت بن کر سامنے آئیگی ‘یاسمین راشد

منگل 29 مئی 2018 19:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ 25 جولائی کے عام انتخابا ت میں پی ٹی آئی ایک بڑی سیاسی قوت بن کر سامنے آئیگی عوام نے نواز لیگ اور پیپلزپارٹی کے ادوار حکومت کو بار بار آزما لیا ہے اب وہ قطعی طور پر انکو دوبارہ آزمانے کی غلطی نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ سستی روٹی کی تشہیر پر کروڑوں لگانے کے بعد قوم کے 30ارب روپے تندور میں جھونک دیئے گئے، پیلی ٹیکسی سکیم میں اربوں کا گھپلا کرنے کے بعد آج ایک بھی گاڑی سڑک پر نظر نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ اورنج ٹرین کا کھاتہ کھلا تو لوٹ مار کے نئے ریکارڈز سامنے آئیں گے،اپنے پورے دور اقتدار میں مسلسل عوام کو جھانسہ دینے والے شہباز شریف لمبی چوڑی تقریروں میں ترقی کے دعوے کرکے اگلی باری مانگ رہے ہیں لیکن کوئی ان ڈراموں سے متاثر ہونے والا نہیں، پی ٹی آئی عوام کی امیدوں کا مرکز اور عمران خان قوم کے نجات دہندہ بن چکے، آئندہ الیکشن میں کرپٹ مافیا کا صفایا ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات