عالمی سلامتی کے لئے بین الاقوامی برادری کو نئے سرے سے کسی تنظیم کی ضرورت نہیں ،ْسردار مسعود خان
اقو ام متحدہ پہلے ہی عالمی امن، سلامتی کو بحال رکھنے اور اسے فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے تاہم اقوام متحدہ کو امن وسلامتی کی بحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے با اختیار بنانا ہو گا ،ْصدر آزاد کشمیر
منگل 29 مئی 2018 19:42
(جاری ہے)
صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ تنازعے کے حل کے لئے دونوں پارٹیوں کے مابین اعتماد کا ہونا ضروری ہے ، طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات اور اقوام متحدہ کی وساطت سے تنازعات کا پائیدار حل تلاش کرنا چاہیے۔
صدر نے کہا ہے کہ سنگین تنازعے کو دوطرفہ مذکرات ، ثالثی ، عدالتی حل، علاقائی ایجنسیوں یا انتظامیہ کے ذریعے حل کرنے میں ناکامی کی صورت میں فریقین اپنی پسند کے دیگر پر امن ذرائع جیسا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر میں فراہم کئے گئے ہیں ایسے معاملات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سپرد کر دینا چاہیے ۔ اگر سلامتی کونسل یہ باور کرے کہ تنازعہ بین الاقوامی امن کے لئے خطرہ ہے تو وہ اس تنازعہ کے حل کے لئے اقوام متحدہ کے چارٹر viیا viiکے تحت اقدامات اٹھا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سلامتی کے لئے بین الاقوامی برادری کو نئے سرے سے کسی تنظیم کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اقوام متحدہ پہلے ہی عالمی امن، سلامتی کو بحال رکھنے اور اسے فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے تاہم اقوام متحدہ کو امن وسلامتی کی بحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے با اختیار بنانا ہو گا۔ صدر مسعود خان نے کہا کہ بڑی طاقتیں اپنے سیاسی مفادات کے باعث جموں وکشمیر جیسے دائمی و سنگین تنازعات کے حل کے لئے دلچسپی نہیں لے رہی ہیں ۔ اقوام متحدہ کو اپنے مینڈیٹ کے مطابق جموں وکشمیر کے جمہوری و مستقل حل کے لئے کشمیر کے لوگوں کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لئے انہیں حق خودارادیت استعمال کرنے کا موقع دینا چاہیے۔ صدر مسعود خان نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے لئے پائیدار امن سے منسلک ہے۔ امن ترقی اور حکومت لازم و ملزوم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1.4بلین لوگ متنازعہ علاقوں میں رہ رہے ہیں جو انسانی اور معاشی ترقی مستحکم حکومت ، معیاری معاشرے ، تعلیم اور انصاف کو فروغ دینے کے لئے اہمیت کے حامل ہیں۔ صدر نے کہا کہ امن قائم کرنے کے لئے لوگوں اور ریاستی اداروں کی مفاہمت کو فروغ دینے اور ممالک کے مابین اتحاد و اتفاق کا ہونا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دہشت گردوں کی خطرناک جنگ کو روکنے کے لئے متحد اور متفق ہونا پڑے گا اور دہشت گردوں کے مواصلاتی نظام کو توڑنے کے علاوہ ان کی قوم پرستی جیسے عناصر کی مخالفت کرنی ہوگی۔ کانفرنس سے ڈروتھیا، ہملٹن، لوشیاموکرہ، ٹنگشیامین، راجرشواٹ، انس آدھے، روک سلوا مارگوڈو، میلیز ارڈم، کیویون پارک، الیسا ریگر، لورے گنسو، جانا لوزانوسکا، پریتم سنگھ، الیگزنڈرا آملنگ، اور سوہا اتریچر نے بھی خطاب کیا ہے اور سارہ امسر نے امن، ترقی اور اچھی حکمرانی سے متعلق مختلف موضوعات پر اپنے کاغذات پیش کئے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.