نیا ناظم آباد رمضان کپ کے کوارٹر فائنلز کا شیڈول جاری

29مئی تا یکم جون کوارٹر فائنلز ، 2تا3جون سیمی فائنلز اور فائنل 4جون کو ہوگا

منگل 29 مئی 2018 19:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2018ء) لوائی کرکٹ اسٹیڈیم کے سبزہ زار پر جاری پانچواں نیا ناظم آباد رمضان کپ ٹی ٹوئنٹی کلر کٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔ ناک آؤٹ راؤنڈ کے میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پہلا کوارٹر فائنل29مئی سوئی سدرن گیس او ر پاکستان کسٹمز، دوسرا 30مئی اسٹیٹ بینک اور ڈالر ایسٹ، تیسر31مئی ا عمر ایسوسی ایٹس اور سندھ پولیس چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل نیشنل بنک اور برائٹو پینٹس کے مابین یکم جون کو کھیلا جائے گا۔سیمی فائنلز 2اور3جون جبکہ فائنل 4جون کو کھیلا جائے گا۔کوارٹر فائنلز، سیمی فائنلز او فائنل نجی اسپورٹس چینل سے براہ راست نشر کئے جائیں گے۔