Live Updates

مریم نواز اپنی حکومت کے باوجود گلہ کیوں کررہی ہیں ،بینظیر بھٹو نے تو سخت گرمی میں سی کلاس جیل کاٹی‘قمر زمان کائرہ

پی ٹی آئی کہیں دب گئی ، عمران خان نے پرانے چہروں پر مبنی نئی جماعت بنا لی ، جو نیا پاکستان بنانا چاہتے تھے وہ سب نے دیکھ لیا ہے الیکشن کمیشن اب ایک خود مختار ادارہ ہے، امید ہے نگران حکومتیں الیکشن کمیشن کی بھرپور معاونت کریں گی‘صدر پیپلز پارٹی پنجاب کی میڈیا سے گفتگو

منگل 29 مئی 2018 19:50

مریم نواز اپنی حکومت کے باوجود گلہ کیوں کررہی ہیں ،بینظیر بھٹو نے تو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اپنی حکومت کے باوجود مریم نواز گلہ کیوں کررہی ہیں ،بے نظیر بھٹو نے تو سخت گرمی میں سی کلاس جیل کاٹی، پی ٹی آئی کہیں دب گئی ، عمران خان نے پرانے چہروں پر مبنی نئی جماعت بنا لی ، جو نیا پاکستان بنانا چاہتے تھے وہ سب نے دیکھ لیا ہے ، الیکشن کمیشن اب ایک خود مختار ادارہ ہے، امید ہے کہ نگران حکومتیں الیکشن کمیشن کی بھرپور معاونت کریں گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن قریب ہیں اور ساری جماعتیں تیاری کررہی ہیں ،پیپلزپارٹی کی ٹکٹوں کیلئے جو درخواستیں آئیں تھی ان کیلئے انٹرویوز چل رہے ہیں۔کوشش کریں گے کہ کل تک انٹرویوز کا عمل مکمل ہوجائے۔

(جاری ہے)

پی پی بھرپور طریقے سے الیکشن میں اپناکردارادا کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کوبہت سارے اختیارات دیئے گئے ہیں اب انکو ذمہ داریاں سرانجام دیناہوں گی اور امید ہے کہ نگران حکومتیں بھی الیکشن کمیشن کی بھرپور معاونت کریں گی ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپنی حکومت کے باوجود مریم نواز گلہ کیوں کررہی ہیں ، حکمران تو پروٹوکول میں پیشیاں بھگتا رہے ہیں، ہمارے خلاف افتخار چوہدری جانبدار تھے۔بے نظیر بھٹو نے تو گرمیوں میں سی کلاس جیل کاٹی،ہم الیکشن میں ثابت کرینگے کہ پیپلزپارٹی ہر مشکل میں اسقامت رہنا جانتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب جو نیا پاکستان بنانا چاہتے تھے وہ سب نے دیکھ لیا، پی ٹی آئی کہیں دب گئی، عمران خان نے پرانے چہروں پر مبنی نئی جماعت بنا لی۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی زیادہ حساس معاملہ نہیں ہے تو بتایا جائے کہ کون سی اندرونی قوتیں الیکشن کا تعطل چاہتی ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات