بلوچستان صوبائی اسمبلی اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرنے کے بعد 31مئی کو رات 12بجے تحلیل ہوجائے گی

بلوچستان صوبائی اسمبلی کا آخری اجلاس 30مئی کو 3بجے شروع ہوگا

منگل 29 مئی 2018 19:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی اپنی پانچ سالہ مدت پوری کرنے کے بعد 31مئی کو رات 12بجے تحلیل ہوجائے گی ،جبکہ بلوچستان صوبائی اسمبلی کا آخری اجلاس آج بروز بدھ 30مئی کو 3بجے اسپیکر محترمہ راحیلہ حمید خان درانی کی صدارت میں شروع ہوگا ،2013کے الیکشن کے بعد بلوچستان میں تین حکومتیں تبدیل ہوئی ،پہلی مخلوط حکومت نیشنل پارٹی ،دوسری پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان اور تیسری مسلم لیگ ق اور انکے اتحادیوں نے ملکر صوبے میں حکومت بنائی ،2013ء کے بعد سے لیکر 2018تک بلوچستان کی سیاست میں بڑا اتار چڑائو ہوا تاہم 31مئی کے بعد جب صوبائی اسمبلی تحلیل ہوجائے گی تو کئی یادگاریں چھوڑ جائے گی ۔