وزیراعظم شاہد عباسی کوفوجی دستے 31مئی کی شام کو الوداعی گارڈ آف آنرپیش کرینگے

منگل 29 مئی 2018 20:01

وزیراعظم شاہد عباسی کوفوجی دستے 31مئی کی شام کو الوداعی گارڈ آف آنرپیش ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) پاکستان آرمی پاکستان نیوی اور پاکستان ایئرفورس کے چاق وچوبند دستے 31 مئی کو افطار سے پہلے ایوان وزیراعظم میں پاکستان مسلم لیگ (ن )سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو شایان شان طریقے سے گارڈ آف آنر دیں گے، تقریب کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے اور تلاوت کلام پاک سے ہوگا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد تینوں مسلح افواج کے دستے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جس چبوترے پر کھڑے ہوں گے ،اس کے سامنے سے عسکری دھن بجاتے ہوئے سلامی دیتے ہوئے گزریں گے۔گارڈ آف آنر کے کمانڈر کی درخواست پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی تینوں مسلح افواج کے دستوں کا معائنہ کریں گے ،اس کے بعد سبھی ملکر افطار اور نماز مغرب ادا کریں گے۔