ْطلباو اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کاد ورہ

منگل مئی 20:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) جامعہ نصیر العلوم‘ راوی ٹول پلازہ‘لاہورکے طلبااور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور تعمیر ملت ہائی سکول‘ بھٹہ چوک نزد سوزوکی شوروم‘لاہورکے طلباو طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ برائے طالبات‘ شاد مان‘لاہور‘مدرسہ حفاظ القرآن‘ ماڈل کالونی‘ ماڈل ٹائون لنک روڈ‘ لاہورکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 215تھی۔

متعلقہ عنوان :