سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے ملیرمیں کام کرنے والے چائنیز کنٹریکٹر کو نوٹس جاری کر دیا

فوری طور پر گاڑیوں و مشینری کی تعداد مکمل کرنے، علاقوں میں ڈسٹ بن بڑھانے، کھلی کچرا کنڈیاں کور کرنے اور بڑے کنٹینرز رکھنے کی ہدایت

منگل 29 مئی 2018 20:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطحہٰ احمد فاروقی کی ہدایت پر سیکریٹری بورڈ نادر خان نے غیر اطمینان بخش کارکردگی پر ضلع ملیر میں کام کرنے والے چائنیز کنٹریکٹرزکو فائنل نوٹس جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تفصیلی دورے کہ دوران ضلع ملیر میں صفائی کی صورتحال تسلی بخش نہ ہونے پر کاورائی کا آغاز کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

نوٹس میں چائینز کنٹریکٹر کوصفائی کے لئے مطلوبہ گاڑیاں و مشینیری کی تعداد فوری طور پر مکمل کرنے کے علاوہ جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر صاف کرنے اور روزانہ ڈسٹ بن کو خالی کرنے ، اور ڈسٹ بن کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی ہے، دریں اثناء انہوں نے نوٹس میں کھلی کچرا کنڈیوں کو فوری کور کرنے اور بڑے کنٹینرز سے تبدیل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے نوٹس میں کہا ہے کہ صفائی کی صورتحال ابتر ہے فوری طور پر اقدامات بروئے کار لاتے ہوئے صفائی کی صورتحال کو قابو کیا جائے اور صفائی سے متعلق جو اقدامات معاہدے کے مطابق کرنے ہیں اس پر 31 مئی تک عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ بصورت دیگر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ معاہدے کے مطابق کاروائی کرنے کا حق رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :