لاہور بورڈ کے کنٹرولر پروفیسر محمد ناصر جمیل کاپنجاب یونیورسٹی وحدت روڈ کے کلسٹر سنٹر کے اچانک دورہ

منگل 29 مئی 2018 20:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2018ء) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور کے کنٹرولر پروفیسر محمد ناصر جمیل نے پنجاب یونیورسٹی وحدت روڈ کے کلسٹر سنٹر کے اچانک معائنہ کے دوران انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان پارٹ ون میں شریک تابش نامی طالبعلم کو ملٹی پل چوائس سوالات کے حل میں ناجائز معاونت حاصل کرنے کے الزام میں مال پریکٹس ایکٹ کے تحت ایک ہزار روپے جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ لاہور بورڈ کے کنٹرولر (امتحانات )کوانٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان2018 کے لیے سپیشل مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کیے گئے ہیں۔اس اقدام کا مقصد امتحانات کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانا ہے۔