چین کے صنعتی شعبے کے منافع میں اپریل کے دوران 21.9 فیصد اضافہ

منگل 29 مئی 2018 20:47

چین کے صنعتی شعبے کے منافع میں اپریل کے دوران 21.9 فیصد اضافہ
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) چین کے حکام نے کہا ہے کہ اپریل کے دوران اس کے صنعتی شعبے کے منافع میں 21.9 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ مصنوعات کی قیمتوں اور طلب میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق اپریل کے دوران ملک کے صنعتی شعبے کا منافع 576 ارب یوان (90.14 ارب ڈالر ) رہا جو اپریل 2017 کے مقابلے میں 21.9 فیصد زیادہ ہے۔ ماہ کے دوران صنعتی مصنوعات کے نرخوں میں اضافے کے باوجود طلب میں تیزی سے اضافہ ہوا جو منافع میں اضافے کا باعث بنا۔ اپریل میں صنعتی منافع میں 21.9 فیصد اضافے کے باوجود اس شعبے کا پہلے چار ماہ کا مجموعی منافع 15 فیصد رہا۔۔

متعلقہ عنوان :