سربیا کے مرکزی بینک نے دینار کی شرح تبادلہ میں اضافہ روکنے کے لیے یورو خرید لیے

منگل 29 مئی 2018 20:47

بلغراد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء)سربیا کے مرکزی بینک نے یورو کے مقابلے میں دینار کی شرح تبادلہ میں اضافہ روکنے کے لیے انٹربینک مارکیٹ میں مداخلت کرتے ہوئے یورو خرید لیے۔

(جاری ہے)

تجارتی ذرائع کے مطابق بینک رواں سال اب تک سربیا کا مرکزی بینک یورو کے مقابلے میں دینار کی شرح تبادلہ میں اضافہ روکنے کے لیے 935 ملین یورو خرید چکا ہے۔گزشتہ روز خریدے جانے والے یوروز کی مالیت بارے تفصیلات سامنے نہیں آسکیں تاہم خریداری سے پہلے یورو کے مقابلے میں دینار کی شرح تبادلہ 117.9 دینار فی یورو تھی جو بعد میں 118.22 دینار فی یورو پرآرہی۔۔