Live Updates

جہانیاں، ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے ایم پی اے نے گاڑی ٹکرانے پر شہری کی بھرے بازار میں مکوں گھونسوں سے دھلائی کر دی

منگل 29 مئی 2018 20:47

جہانیاں، ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے ایم پی اے نے گاڑی ..
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) مسلم لیگ ن چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے جہانیاں کے ایم پی اے نے گاڑی ٹکرانے پر شہری کی بھرے بازار میں مکوں گھونسوں سے دھلائی کر دی۔تفصیل کے جہانیاں کے ایم پی اے چوہدری کرم داد واہلہ کی گاڑی سے شہری اسلام گجر کی گاڑی ٹکرا گئی جس سے ایم پی اے چوہدری کرم داد واہلہ کی شہری اسلام گجر سے تلخ کلامی ہو گئی اور ایم پی اے نے اس کی مکوں گھونسوں سے دھلائی کر دی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایم پی اے چوہدری کرم داد واہلہ کے ترجمان حسیب خالد جوئیہ کا کہنا ہے کہ ایم پی اے کرمد اد واہلہ کی گاڑی سے اس کے سیاسی حریف ایم این اے چوہدری افتخار نذیر کے دست راست اسلام گجر نے جان بوجھ کر ٹکرائی ہے جبکہ ایم پی اے کرم داد واہلہ نے اسلام گجر کو گاڑی خیال سے چلانے کا کہا تھا جس پر اسلام گجر نے ایم پی اے سے بدتمیزی کی تھی۔واضح رہے کہ جہانیاں کے ایم پی اے چوہدری کرم داد واہلہ مسلم لیگ ن چھوڑ کرپہلے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ اور اب پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں ۔جبکہ اس حوالے سے ایم این اے چوہدری افتخار نذیر کے ترجمان عمیر علوی کا کہنا ہے کہ ایم پی اے کرم داد واہلہ نے ان کے ساتھی اسلام گجر پر تشدد کرکے زیادتی کی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات