رمضان المبارک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

منگل 29 مئی 2018 20:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) رمضان المبارک میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے اور درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے زرو داروں جو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جوڈیشل ایکٹویزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی جس میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو چیلنج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار وکیل کے مطابق حکومت نے پانچ برس میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا لیکن لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی بجائے الٹا غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ درخواست گزار نے نشاندہی کی رمضان المبارک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہونے کی وجہ روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ رمضان میں اعلانیہ اور اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ختم کی جائے۔