لاہور ہائیکورٹ نے پیراگون سٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر علی سجاد بھٹہ کی عبوری ضمانت میں گیارہ جون تک توسیع کردی

منگل مئی 20:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پیراگون سٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر علی سجاد بھٹہ کی عبوری ضمانت میں گیارہ جون تک توسیع کردی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق افتخار احمد پر مشتمل دورکنی بنچ نے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جس میں بتایا گیا کہ 2006 میں بطور جی ایم فنانس کے طور پر پیراگون سٹی میں ملازمت اختیار کی اور کاسا ڈویلپرز میں چھ ماہ تک فرائض انجام دیئے درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ نیب نے طلبہ کے نوٹس بھجوائے گئے ہیں اور بے بنیاد الزامات پر کارروائی شروع کر دی گئی ہے جس کا کوئی جواز نہیں۔ درخواست گزار کے مطابق وہ کسی قسم کی کرپشن میں ملوث نہیں ہیں اس لیے نیب کو کارروائی اور گرفتاری سے روکا جائے۔