لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف، پنجاب شہباز شریف سمیت دیگر حکومتی شخصیات کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے استغاثہ میں طلب نہ کرنے کیخلاف درخواست پر کارروائی جون کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کر دی

منگل 29 مئی 2018 20:54

لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف، پنجاب شہباز شریف سمیت دیگر حکومتی شخصیات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کے بھائی وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت دیگر حکومتی شخصیات کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے استغاثہ میں طلب نہ کرنے کیخلاف درخواست پر کارروائی جون کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے عوامی تحرہک کی درخواست پر سماعت کی لیکن کارروائی میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی. فل بنچ کے سربراہ نے اپنی عمرے پر ادائیگی کی وجہ سماعت آئندہ ماہ تیسرے ہفتے تک ملتوی کر دی. عوامی تحریک نے سانحہ ماذل ٹاون کے استغاثہ میں نواز شریف اور شہباز شریف سمیت دیگر حکومتی شخصیات کو استغاثہ میں طلب نہ کرنے کی فیصلے کو چیلنج کیا ہی. درخواست گزار جماعت کے وکلاء کا موقف ہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے حقائق کے برعکس فیصلہ کیا اس لیے سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کے بھائی شہباز شریف سمیت دیگر حکومتی شخصیات کو طلب کیا جائے۔

سماعت کے دوران سابق آئی جی پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا بھی پیش ہوئے۔سابق انسپکٹر جنرل پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے طلب کرنے کیلئے احکامات کو چیلنج کیا ہے اور واضح کیا کہ ان کا سانحہ ماڈل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔