ْ پارلیمنٹ کو ملک کاسب سے طاقتور ادارہ قرار دلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

منگل مئی 20:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2018ء) پارلیمنٹ کو ملک کاسب سے طاقتور ادارہ قرار دلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا اور درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا کہ ریاست منتخب نمائندوں کے ذریعے اختیار کا استعمال کرتی ہے۔

(جاری ہے)

فاؤنڈیشن فار جسٹس نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں نشاندہی کی گئی کہ ریاست اپنی اختیارات کا استعمال عوام کے منتخب کردہ نمائندوں کے ذریعے کرتی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ ججز اور فوج کو احتساب کے ادارے میں نہ لانا آئین کے آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی ہے اور یہ امتیازی سلوک ہے جا کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔درخواست میں سپریم جوڈیشل کونسل کی تشکیل پر بھی اعتراض اٹھایا گیا اور یہ موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے مطابق کہ کوئی بھی شخص اپنے مقدمے میں خود جج نہیں ہو سکتا۔ اس لیے پارلیمان کو ملک طاقتور ادارہ قرار دیا جائے ۔