مسلم لیگ (ن) کو ملک بھر سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر 3000 سے زائد درخواستیں وصول

منگل 29 مئی 2018 21:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کو ملک بھر سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر 3000 سے زائد درخواستیں وصول ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تمام درخواست گزاروں نے ملک بھر سے قومی اسمبلی کے حلقوں پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ درخواست گزروں نے درخواستوں کے ہمراہ ناقابل واپسی فیس بھی جمع کروائی ہے۔ تاہم مسلم لیگ (ن) نے ان درخواستوں پر تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔